Tuesday, July 27, 2021

برسات کے دوران ہونے والی بیماریوں کا سدّباب


جن لوگوں کی امیونی ٹی کمزور ہوتی ہے، انہیں عموماً موسم کے بدلنے یا بارش گرمی ہونے کے دوران بخار، سردرد، الٹی، دست وغیرہ ہونے کی شکایت عام ہے۔

اس قسم کی شکایت کسی کو ہو تو سب سے پہلے گھبرائیں نا، گھبراہٹ میں اِدھر اُدھر کے میڈیکل اسٹور یا ڈاکٹروں سے دوائی لے کر اپنے آپ کو مزید پریشانی میں نہ ڈالیں۔ اپنے آپ کو سنبھالیں۔اور غور کریں کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کا آپ کا عمل کیا رہا ہے۔ اس دوران اگر غذائیت میں کچھ لاپرواہی ہوئی ہے تو پرہیز کریں۔ صرف ناریل پانی اور تازہ پھلوں کا جوس باری باری سے پئیں۔ پھل جو آسانی سے ملے، وہ کھائیں۔ پھل کھانے کے بعد پیاس نہیں لگتی۔ لیکن اگر پیاس محسوس ہو تو چالیس منٹ انتظار کے بعد ہی پانی پئیں۔ اس دوران ناریل پانی یا موسمی سنترا کا جوس پی سکتے ہیں۔

اگر ٹھنڈ کے ساتھ بخار اور کھانسی ہو تو ہنزا چائے پئیں۔ اس کے بنانے کا طریقہ یہ ہے

How to prepare Hunza Tea (serves four):

Ingredients:

1. 12 Mint Leaves (Pudina)

2. 8 Basil Leaves (Tulsi)

3. 4 Green Cardamom (Elaichi)

4. 2 Grams Cinnamon (Dalchini)

5. 20Grams Ginger (Adrak)

6. 20Grams Jaggery (Gur)

Instructions:

Take 4 cups of water in a tea pan

Add all ingredients, simmer it for 10 minutes

Add a dash of lemon juice and serve hot or cold

آپ چاہیں تو مذکورہ اشیاء کو سکھا کرچھوٹے ٹکڑے کی شکل میں یا پاؤڈر بنا کر رکھ لیں اور ضرورت کے تحت استعمال کر یں ۔

اگر کسی قسم کے مشورہ کی ضرورت ہو تو آپ ہمیں ای میل کر سکتے ہیں یا فون کر سکتے ہیں۔

 محمد فیروز عالم  ۲۷؍جولائی ۲۰۲۱ء

سرٹیفائیڈ ڈائی بی ٹیز ایجوکیٹر اینڈ NICEایکسپرٹ

9891079595, 9811742537 WA

عید یومِ محاسبہ و معاہدہ

 ⬅️’’عید‘‘  یومِ محاسبہ و معاہدہ ➡️ عمومی طور پر دنیا میں مسلمانوں کے تین تہوار منائے جاتے ہیں، جو کہ خوشی، معاہدہ، محاسبہ، ایثار وغیرہ کا پ...